اہم خبریں

قلات میں سردی تھم نہ سکی، پارہ منفی 3تک گر گیا، معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے

قلات(اے بی این نیوز ) قلات میں سردی تھم نہ سکی، پارہ منفی 3تک گر گیا، معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی، خون جما دینے والی سردی میں گیس مکمل غائب جبکہ بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی، تفصیلات کے مطابق قلات میں گزشتہ روز بارش و برفباری کے بعد سرد ہوائیں زور پکڑنے لگی سردی مزید بڑھ گئی قلات شہر و گردونواع میں گیس بدستور بند رہی جس سے عوام کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے متبادل ذرائع ایندھن کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں ایل پی جی گیس سوختی لکڑی کی مانگ بڑھ گئی جبکہ منافع خوروں نے قیمت بھی بڑھا دی ہے سخت سردی میں بچے بوڑھے خواتین مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں عوامی حلقوں نے گیس بحالی کا مطالبہ کردیا۔

متعلقہ خبریں