لاہور (اے بی این نیوز)محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے حکم پر پنشن، جی پی فنڈ، گریجویٹی اور دیگر واجبات ملازمت کی ادائیگی کی متفرق درخواستوں پر محکمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں لاہور سمیت مختلف شہروں کے شکایت کنندگان کو دو کروڑ 25 لاکھ 60 ہزار 861 روپے کا مجموعی مالی ریلیف ملا ہے۔ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ دفتر محتسب پنجاب کے احکامات پر لاہور، اٹک، میانوالی، جہلم، جھنگ اور گوجرانوالہ کے درخواست گزار افراد کے علاقوں میں سڑکوں کی ضروری مرمت اور سیوریج لائنوں کی صفائی کر دی گئی ہے۔ اسی طرح جہلم کے عبدالرحمان کی درخواست پر دفتر محتسب پنجاب کی کارروائی کے نتیجے میں مدنی محلہ کے سیوریج سسٹم کو فعال کرنے کیلئے میونسپل کمیٹی نے زیربحث سیوریج لائن کے لیے 19 لاکھ 50 ہزار روپے کا تخمینہ لاگت منظور کر کے شکایت کنندہ کی دادرسی کر دی ہے۔درخواست گزار افراد نے قانونی حق کی حفاظت پر دفتر محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
