اہم خبریں

پنجاب حکومت کا بجٹ اجلاس کے بعد نئے بلدیاتی ایکٹ 2025 کو اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ

لاہور (  اے بی این نیوز       )پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا معاملہ۔ پنجاب حکومت کا بجٹ اجلاس کے بعد نئے بلدیاتی ایکٹ 2025 کو اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ۔ پنجاب حکومت نے مجوزہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ضروری ترامیم پر بھی اتفاق کرلیا ۔
پنجاب حکومت نے گزشتہ ماہ پنجاب اسمبلی میں نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ پیش کیا ۔ حکومتی اور اپوزیشن ارکان اسمبلی نے مجوزہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر اعتراضات اٹھائے تھے ۔ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ڈی سیز کو حاصل اختیارات میں کمی پر آمادگی ظاہر کردی ۔
لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں یونین کونسلز کے فنڈز میں اضافہ سمیت کونسلرز کو بااختیار بنانے پر اتفاق کیاگیا۔ پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے لیے فنڈز کو بھی آئندہ مالی سال میں رکھنے کی منصوبہ بندی کرلی۔
مزید پڑھیں :ہماری کہکشاں اور پڑوسی کہکشاں میں تصادم کا خطرہ؟شواہد سامنے آگئے

متعلقہ خبریں