اہم خبریں

آصف علی زرداری کی دنیا میں عزت ہے،فیصل کریم کنڈی

اسلام آ باد ( اے بی این نیوز  )وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی دنیا میں عزت ہے کیونکہ انہوں نے دہشت گردوں سے مزاحمت کی، سیاست میں اعلی مقام ہے انہوں نے 1973 کا آئین بحال کیا،آصف علی زرداری باوقار شخص ہیں،انہوں نے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے عوام کو شناخت دی عمران خان کی عزت یہ تھی کہ ایک ملک کے حکمران نے جہاز سے اتار دیا،عمران خان کتنے باعزت ہیں ریحام خان کی کتاب نشاندہی کیلئے کافی ہے، کوئی باعزت شخص شخص دوستوں کے دیئے ہوئے تحفے نہیں بیچتا۔

متعلقہ خبریں