اہم خبریں

او آئی سی رکن ملک چاڈ کے صدر محمد ادریس اسرائیل پہنچ گئے

تل ابیب (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے افریقی رکن ملک چاڈ کے صدر نے اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے۔2021 میں منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ اسرائیل ہے۔یاد رہے کہ اسرائیل اور چاڈ نے جنوری 2019 میں سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر محمد ادریس دیبی کی سینئر اسرائیلی حکام سے بھی ملاقات ہوئی جس میں موساد کے سربراہ، وزیراعظم نیتن یاہو کے ملٹری سیکریٹری، قومی سلامتی مشیر، اسٹریٹیجک افیئرز منسٹر اور دیگر شامل تھے۔دونوں ممالک کے تعلقات 1972 میں منقطع ہوگئے تھے، لیبیا کے معمر قذافی نے چاڈ پر اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا تھا۔مئی 2022 میں کئی افریقی ممالک کیلئے نامزد اسرائیلی سفیر نے اپنی سفارتی اسناد صدر محمد ادریس کو پیش کی تھیں۔اس موقع پر چاڈ اور اسرائیل نے مشترکہ دلچسپی کے امور بشمول ماحولیاتی تبدیلی، زراعت، پانی کی تقسیم اور صحت میں تعاون کو مضبوط کرنے کا عزم کیا تھا۔

متعلقہ خبریں