ڈی آئی خان ( اے بی این نیوز)ڈی آئی خان/ ایک اور بچی ونی کر دی گئی۔ ڈی آئی خان۔ بیٹے کے جرم کی سزا بیٹی کو دے کر ونی کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق پنچایت نے 12 سالہ متاثرہ بچے سے ملزم کی 8 سالہ بہن ونی کرکے نکاح پڑھا دیا۔
تحصیل پروا کے علاقہ تلوکر میں 12 سالہ بچے کو نشہ دے کر 2 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ چند روز بعد معاملہ سامنے آنے پر چار رکنی پنچایت نے ملزم کی بیٹی ونی کرنے فیصلہ سنا دیا۔
پنچائت نے ملزم کی 8 سالہ بہن مقدس بی بی کو زیادتی کا نشانہ بننے والے 12 سالہ کاشف کے ساتھ نکاح پڑھایا۔
4 رکنی پنچایت میں امام مسجد گآوں تلوکر بھی شامل تھا۔ تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے نکاح خوان سمیت پنچائت کے 4افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
مزید پڑھیں:ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سال کر دی گئی،ریٹائرمنٹ پر پنشن فراہم کرنے کی ہدایت