لاہور ( اے بی این نیوز)پنجاب میں ریسکیو 1122 کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سال کر دی گئی۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایمرجنسی سروسز میں کام کرنے والے 50 سالہ ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر پنشن فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آپ محکمہ خزانہ کو بتائیں کہ ایمرجنسی سروسز کے ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہ دی جائے گی۔ اگر کسی شخص نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ محکمہ کو دیا ہے تو اسے پنشن ملنی چاہیے۔حکومتی رکن امجد علی نے کہا کہ ریسکیو 1122 میں ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے کم کر کے 50 سال کر دی گئی ہے۔
پارلیمانی سیکرٹری داخلہ ضیاء اللہ شاہ نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ضرور ملے گی۔ پنجاب ایمرجنسی ایکٹ کے تحت فیلڈ سٹاف کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سال کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی رہائی،علیمہ خان نے حکومت سے مطالبات مانگ لیے،آگے آئیں ہم سے بات کریں