اہم خبریں

عمران خان کی رہائی،علیمہ خان نے حکومت سے مطالبات مانگ لیے،آگے آئیں ہم سے بات کریں

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں بتایا جائے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے آپ کو کیا کرنا ہوگا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شکر ہے عمران خان کا مقدمہ درج ہو گیا، چیف جسٹس نے کہا کہ عملے نے غلطی سے کیس لسٹ میں نہیں ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں طرح طرح سے دھمکیاں دی جاتی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ آپ کی گاڑی کو حادثہ پیش آئے گا، ایسی باتیں نہ کریں۔ علیمہ خان نے کہا کہ آپ آگے آئیں اور ہم سے بات کریں اور بتائیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں، عمران خان کی رہائی کے لیے آپ کو کیا ترک کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے جو بھی بات کرنی ہے سامنے آ کر بتائیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں کیونکہ عمران خان نے کہا ہے کہ زندگی بھر جیل میں رہنا پڑے تو رہیں گے لیکن جھکیں گے نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے پارٹی کو ملک گیر تحریک کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بار کارکنوں کو اسلام آباد نہیں بلائیں گے بلکہ تحریک ملک گیر ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں صرف اس لیے رکھا گیا ہے کہ مجھ پر دباؤ ڈالا جا سکے، لیکن ایسا ممکن نہیں۔ عمران خان نے پارٹی کو پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو اپنے نظریے پر نہیں کھڑا اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

مزید پڑھیں:عید الا ضحٰی کونسی تاریخ کو ہوگی ، فیصلہ آج ،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع،چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر،سپارکو

متعلقہ خبریں