اسلام آباد(اے بی این نیوز)عید الا ضحٰی کونسی تاریخ کو ہوگی ، فیصلہ آج ہوگا ۔ عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع۔ وزارت مذہبی امور میں اجلاس، چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد صدارت کر رہے ہیں۔
ذوالحجہ 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے سپارکو اور محکمہ موسمیات کے ماہرین شریک ہیں۔ سپارکو کے مطابق آج چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق
غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے ہوگی۔
موسم ابر آلود اور بارش کے باعث رویت کے امکانات مزید کمہیں ۔چاند کی شرعی رویت کا فیصلہ بعد از اجلاس ہوگا ۔
مزید پڑھیں: