نئی دہلی(اے بی این نیوز) پہلگام واقعے پر سوالات اٹھانے والے 18 سکھ فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے مبینہ طور پر 18 سکھ فوجیوں کو گرفتار کر لیا ہے، جنھیں اب خلاف ورزی کے الزام میں ممکنہ کورٹ مارشل کا سامنا ہے۔
مودی حکومت نے گرفتار سکھ فوجیوں کے کورٹ مارشل کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی ٹی وی چینل ری پبلک نے مزید بتایا کہ سکھ فوجیوں پر الزام ہے کہ انھوں نے آپریشن میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔
سکھ فوجیوں نے پہلگام واقعے پر مودی سرکار کے بیانیے پر سوالیہ نشان لگانے والی پوسٹیں بھی کیں، سکھ فوجیوں نے اپنی پوسٹوں میں لکھا کہ پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا، جس کا مقصد پاکستان کو ہدف بنانا تھا۔
مزید پڑھیں: قرآن پاک میں بیان کردہ (قوم عاد) کا تباہ شدہ شہر دریافت