نیو دہلی (اے بی این نیوز)بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والے طوفان شکتی نے بھارت میں تباہی مچادی ہے، جہاں شدید بارشوں نے دارالحکومت تک کو نہیں چھوڑا اور دہلی کو ڈبو کر رکھ دیا ہے۔ دہلی میں حالیہ طوفان کے بعد ایک بار پھر شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے کہ اگر آنے والے دنوں میں ایسا ہی کوئی دوسرا طوفان آتا ہے تو کیا حکومت تیار ہے؟
حالیہ دنوں میں بحیرۂ عرب میں بننے والے ایک ممکنہ طوفان جسے شکتی کا نام دیا گیا ہے اس نے بھارت کے مغربی ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں اور نقصان کا سبب بنا ہے۔
خود بھارتی محکمۂ موسمیات آئی ڈی ایم کے مطابق، بحیرۂ عرب کے مشرقی وسطی حصے میں ایک کم دباؤ کا نظام تشکیل پایا ہے، جو شدید ڈپریشن میں تبدیل ہوچکا ہے۔ اس موسمی نظام کے اثرات سے مہاراشٹرا اور گووا کے ساحلی اضلاع میں شدید سے انتہائی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اس پیشگوئی کے پیش نظر ان علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، ممبئی میں بھی اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے، اور ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کو 30 مئی تک تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ