اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان میں مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم *ایکس* (سابقہ ٹوئٹر) کی سروسز ایک بار پھر صارفین کو متاثر کرنے لگیں۔ متعدد شہروں سے صارفین نے شکایات کی ہیں کہ وہ پلیٹ فارم تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وی پی این (VPN) کے ذریعے بھی سروسز دستیاب نہیں، جس سے تعطل کی نوعیت مزید غیر واضح ہو گئی ہے۔ سروس معطلی کے باوجود پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) یا کسی حکومتی ادارے کی جانب سے اب تک کوئی سرکاری مؤقف سامنے نہیں آیا۔
یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ پاکستان میں ایکس کی سروسز تعطل کا شکار ہوئی ہوں۔ ماضی میں بھی مختلف سیاسی یا سیکیورٹی وجوہات کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو وقتی طور پر بند کیا جاتا رہا ہے۔
تاہم، اس بار وجوہات اور مدت دونوں تاحال غیر واضح ہیں، جس کے باعث صارفین میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔