اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کو قرضہ دینے کیلئے آئی ایم ایف نے سخت شرائط عائد کردی ، سخت شرائط میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلیے دباؤ بڑھادیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سخت ترین مذاکرات جاری ہیں اور آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض دینے کیلیے سخت شرائط عائد کر دی ہیں۔ پاکستان میں جاری مذاکرات میں فریقین میں سرکلر ڈیٹ اور توانائی کے نقصانات پر مذاکرات میں تناؤ ہے جب کہ آئی ایم ایف نے حکومت پر بجلی کے نرخ بڑھانے سمیت سرکلر ڈیٹ کم کرنے سے متعلق روڈ میپ مانگ لیا ہے۔














