اہم خبریں

24 گھنٹے میں مزید غیر قانونی رہائش پذیر 634 مہاجرین کو ڈی پورٹ کردیا گیا

پشاور(اے بی این نیوز)پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید غیر قانونی رہائش پذیر چھ سو چونتیس مہاجرین کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں آٹھ سو پچیس افراد کو سرحد پار کروایا،جن میں 823 کو طورخم جبکہ دو کو انگور اڈہ بارڈر سے افغانستان بھجوایا گیا، واپس جانے والے افغانیوں میں 634پاکستان میں غیرقانونی طور پرمقیم تھےجبکہ افغان رجسٹریشن کارڈ کے حامل ایک سواکانوے افغانوں نے رضا کارانہ واپسی کی۔

ستمبردو ہزار تئیس سے اب تک مجموعی طور دو مرحلوں میں وطن واپس جانے والےافغانوں کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ چھیالیس ہزار دو سو پچاسی ہوگئی۔
مزید پڑھیں: میاں چنوں ، نجی اسپتال میں خاتون کیساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی کرنیوالا ڈاکٹر گرفتار

متعلقہ خبریں