اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل ایکشن پلان کی تشکیل نو کردی ہے، وفاقی سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کام کررہی ہیں، دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائےگا۔ دہشتگردوں نے سکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔
یہ حملہ سکول بس پر نہیں ہماری اقدار پر تھا۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، غم میں برابر کے شریک ہیں۔ خضدارسکول بس حملے میں بھارت ملوث ہے۔ بھارت بلوچستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردانہ کارروائیاں کرارہاہے۔
مزید پڑھیں :بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کر رہا ہے، فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادتوں میں ملوث ہے ،ترجمان پاک فوج
