خضدار (اے بی این نیوز)خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے حملہ کیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار حملے میں شہید ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد 5 ہو گئی۔
اس دہشتگردانہ حملے میں حیدر شہید شدید زخمی ہوا جو جانبر نہ ہوسکا، حملے میں شہید ہونے والوں میں 4 طالبات اور 1 طالب علم شامل ہیں، ذلت آمیز شکست اور ہزیمت کے بعد بھارت بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے ، بھارت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے ہندوستان اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے ، ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور انکے ہندوستانی آقاؤں سے لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیا نغمہ جاری