اہم خبریں

شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیا نغمہ جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے معرکہ حق میں وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں نیا گانا ’’میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘‘ ریلیز کردیا۔پاکستان کی بھارت کیخلاف جنگ میں شاندار فتح اور معرکہ حق میں وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں آئی ایس پی آر نے شاندار نغمہ ’’ میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘‘ ریلیز کر دیا۔

نغمہ کے دل سوز اشعار اور گلوکاروں کی سحر انگیز آوازوں نے سماں باندھ دیا، نغمہ میں افواج پاکستان اور شہریوں کی قیمتی قربانیوں کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداءِ معرکہِ حق کو سر کا جھومر قرار دیا اور کہا کہ یہ انہی شہداء و غازیوں کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ اللہ نے اس سرزمین پاک کو فتح و کامرانی سے سرفراز فرمایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نغمہ نے 1965ء کے اس جنگی ماحول کی یاد کو دوبارہ تازہ کردیا جب پوری قوم نے مل کر افواجِ پاکستان کا ساتھ دیا اور بھارت کو دھول چٹائی تھی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ بھارت یہ جان لے کہ رات کی تاریکی میں چھپ کر بزدل فوجیں وار کیا کرتی ہیں جبکہ بہادر قومیں اور انکی افواج بتاکر میدانِ جنگ میں اترتی ہیں۔آئی ایس پی آر کے نئے نغمے نے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اور ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعہ 23مئی 2025سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں