اہم خبریں

وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کاا علان،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 5 جون سے ایک اگست تک ہوں گی۔اعلامیے کے مطابق 26 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز تک اسکول کے اوقات بھی تبدیل کردیے گئے، اسکول صبح ساڑھے7 سے دوپہرساڑھے 12 تک کھلیں گے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے بھی یکم جون سے 31جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے،موسم گرما کی تعطیلات کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پرہوگا۔ یکم جون سے 31جولائی تک اسکول وکالجز بند رہیں گے۔

اس سے قبل حکومت پنجاب نے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آفٹرنون اسکولز میں کل سے جبکہ دیگر اسکولز میں 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

پنجاب بھر کے تمام اسکولز 15اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔خیبرپختونخوا میں بھی محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم گرما کیلئے اسکول کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں15جون سے 31اگست تک ہونگیں جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے31جولائی تک ہوگی۔
مزید پڑھیں :وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج 2:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گے

متعلقہ خبریں