اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعہ23مئی 2025 موسم کیسا رہے گا؟؟؟

اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ:جمعہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہنے کی توقع۔جس کے باعث: ملک کے جنوبی علاقوں(سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہے گاجبکہ بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع۔

جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہےگا ۔ تاہم شام/رات کے دوران کشمیر ، با لائی خیبرپختونخوا ،خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہےگا ۔ تاہم کشمیر ، با لائی خیبرپختونخوا ،خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔
گذ شتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : سبی، دادو 50، رحیم یار خان ، کوٹ ادو 49، بہاولپور اور جیکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم دن کے اوقات میں گرم اور خشک رہےگا ۔تا ہم شام/رات میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع۔

ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع۔
مزید پڑھیں: عمران خان کہتےہیں وہ اسٹیبلشمنٹ سےبات کرنےکوتیارہیں،بیرسٹرعلی ظفر

متعلقہ خبریں