اہم خبریں

پاکستان میں عید الاضحی کب ہو گی،ممکنہ حتمی تاریخ سامنے آگئی

کراچی ( اے بی این نیوز ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔ ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو ہوگا۔ پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند 27 مئی (منگل) 29 ذی القعد کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش 27 مئی کی صبح 8 بجکر 20 منٹ پر ہوگی اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 13 منٹ ہوگی جب کہ چاند دیکھنے کے لیے اس کی عمر 16 سے 18 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 مئی کو غروب آفتاب شام 7 بجکر 14 منٹ پر ہوگا۔ ملک میں موسم زیادہ تر صاف رہے گا تاہم چاند کی عمر کم ہونے کے باعث چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں عید الاضحی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جسے وہ کبھی نہیں بھولیں گے،ترجمان پاک فوج

متعلقہ خبریں