اہم خبریں

پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا معاملہ،عمران خان نے انکار کرنے کی ہیٹرک مکمل کر لی

راولپنڈی (  اے بی این نیوز      )بانی پی ٹی آئی نے تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔ لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔ لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔
تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل تھی۔ پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم میں شامل۔ تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا نو مئی کے کیسز میں پولی گراف ٹیسٹ کرنے آئی تھی۔
ادھر دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی تین دن سے پولی گراف ٹیسٹ کرنے والی ٹیم سے چھپ رہے ہیں،
کبھی بادشاہ سلامت سو کر نہیں اٹھے کبھی کھانا کھا رہے ہیں اور کبھی ان کے وکلا نہیں آئے، بانی پی ٹی آئی کو آج بھی یقین نہیں ہو رہا وہ سزا یافتہ مجرم ہیں جیل میں قید ہیں، بانی پی ٹی آئی جان لیں یہ بنی گالہ نہیں اڈیالہ ہے۔
لاہور پولیس پیچھے پیچھے ہے 9 مئی کا معصوم مائنڈ آگے آگے ہے۔ 9مئی کا ماسٹر مائنڈ اپنا جھوٹ بے نقاب ہونے کے خوف سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے۔ لاہور پولیس عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹوگرامنگ ٹیسٹ کرنے جیل پہنچی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور ان کی پارٹی قیادت روزانہ ہمیں عدالتی احکامات کی دلیلیں دیتے ہیں۔ لیکن بانی پی ٹی آئی خود عدالتی احکامات کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ نو مئی ایک بغاوت تھی ریاست کے خلاف سازش تھی۔ نو مئی کے کرداروں اور سہولت کاروں کو اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

مزید پڑھیں :میری کسی سے بات کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے ، عمران خان کا دو ٹوک موقف

متعلقہ خبریں