اہم خبریں

واشنگٹن میں میوزیم کے باہر فائرنگ،اسرائیلی سفارتی عملے کے 2 ارکان ہلاک

واشنگٹن (اے بی این نیوز)واشنگٹن میں فائرنگ سے اسرائیلی سفارتی عملے 2 ارکان ہلاک ہو گئے، پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل یہودی میوزیم کے باہر دو افراد کو گولی مار دی گئی۔

ٹرمپ انتظامیہ کی ہوم لینڈ سکیورٹی ڈائریکٹر کرسٹی نوم نے فائرنگ کے نتیجے میں اسرائیلی سفارتخانے کے عملے 2 ارکان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔کرسٹی نوم نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ہم اس گھناؤنے حملہ آور کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدی قراردیدیا

متعلقہ خبریں