اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما عظمیٰ کاردار نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی،مریم نواز سے ملاقات کی تصویر شئیر کر دی

لاہور( اے بی این نیوز  ) تحریک انصاف سے فارغ ہونے والی عظمیٰ کاردار نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عظمیٰ کاردار نے مریم نواز سے ملاقات کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ میں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے، مریم نواز سے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور کارکنوں کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما کی شمولیت کا خیر مقدم بھی کیا گیا، عظمیٰ کاردار نے بھی (ن) لیگ میں شمولیت پر نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں