اہم خبریں

بی ایل اے کا کردار بے نقاب ،مودی حکومت شکست سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں دہشتگردی کرا رہی ہے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کی سہولت کاری میں بی ایل اے کا کردار بے نقاب ہو گیا۔ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارتی پراکسیز کی پاکستان میں دہشتگردی تیز، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق
بھارت، کالعدم بی ایل اے کے ذریعے بلوچستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔ خضدار میں 21 مئی کو سکول بس پر حملہ بھارتی سازش کا حصہ ہے۔ خضدار حملے میں 3 بچے شہید، متعدد زخمیہو ئے۔
مودی حکومت شکست سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں دہشتگردی کرا رہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کی دہشتگردی کے شواہد پہلے ہی پیش کیے۔ بھارتی ریاست راجستھان میں دہشتگردوں کی تربیت کے 21 کیمپ موجو د ہے۔ کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں دہشتگردی کی سہولت کاری کا اعتراف کیا۔ جعفر ایکسپریس حملے کے دہشتگرد بھارتی سہولت کاروں سے رابطے میں تھے۔
بھارت سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا کر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔ پاکستان، بھارتی دہشتگردی کی ہرشکل کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں :کوئٹہ کے بعد کے پی بھی نشانے پر ،جانئے کتنا جانی نقصان ہوا، پولیس چوکی متاثر

متعلقہ خبریں