اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی اے کا سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )چیئرمین پی ٹی اے کا سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام ۔ “ مجھے بھی چرس کا سگریٹ دیں “ چیئرمین پی ٹی اے کا سینیٹر ایمل ولی خان پر طنز کرتے ہوئے چیئرمین قائمہ کمیٹی سے تقاضا ۔
آپ کو تکلیف کیا ہے ؟ سینیٹر ایمل ولی خان ، چیئرمین پی ٹی اے پر بھڑک اٹھے ۔ سینیٹر ایمل ولی نے کہا کہ ایک سرکاری ملازم مجھے کیسے کہہ سکتا ہے کہ تم چرس پی کر آئے ہو ۔ ایک سرکاری افسر کا یہ انداز بالکل قابل قبول نہیں۔

آپ کو یہ جرات کس نے دی ہے کہ ایسے بات کریں۔ چیئرمین پی ٹی اےنے اعتراف کیا کہ مجھ سے غلطی ہوگئیُ ہے۔ سینیٹر ایمل ولی نے کہا کہ اگر آپ چرس اور شراب پیتے ہیں تو ایسی باتیں کیا کریں ۔

چیئرمین پی ٹی اے سینیتر ایمل ولی خان سے بار بار معافی مانگتے رہے ۔ سینیٹر ایمل ولی خان کا قائمہ کمیٹی سے چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ۔ چیئرمین پی ٹی اے اجلاس میں رہے گا یا میں رہوں گا۔

چیئرمین پی ٹی اے کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چھوڑ کر جانا پڑا ۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا شاہزیب درانی نے کہا کہچیئرمین پی ٹی اے کے رویہ کی مذمت کرتے ہیں ۔ چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی کی ہی نہیں قائمہ کمیٹی کی توہین کی ہے۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی کا چیئرمین پی ٹی اے کی بدتمیزی کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ ۔ وزیراعظم چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف ایکشن لیں۔ قائمہ کمیٹی کی سیکرٹری آئی ٹی کو بھی معاملہ نوٹس لینے کی ہدایت۔

مزید پڑھیں :ایٹمی جنگ دونوں ممالک کیلئےباہمی تباہی کاباعث بن سکتی ہے،ترجمان پاک فوج

متعلقہ خبریں