کراچی( اے بی این نیوز )نڈس موٹرز کمپنی نے اپنا پلانٹ دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا، انڈس موٹرز کمپنی 15 فروری سے سنگل شفٹ میں پیداوار کا آغاز کرے گی۔ گزشتہ سال دسمبر میں بھی پرزہ جات کی درآمد میں پیش آنے والے مسائل کے باعث 10 روز کے لیے اپنا پلانٹ بند کیا تھاانڈس موٹرز کمپنی کی اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی اطلاع کے مطابق انڈس موٹرز اور اس کے وینڈرز یکم فروری سے 14 فروری تک پیداوار بند رکھیں گے۔















