اسلام آباد(اے بی این نیوز)) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔ وزارت دفاع کی جانب سے 20 مئی 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل عاصم منیر کو پاکستان آرمی ریگولیشنز 1998 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت فوری طور پر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ جنرل سید عاصم منیر، چیف آف دی آرمی سٹاف، کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی جاتی ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔
یہ فیصلہ پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ فیلڈ مارشل کا عہدہ ملکی افواج میں اعلیٰ ترین اعزاز سمجھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ21مئی 2025 موسم کیسا رہے گا؟؟؟