اہم خبریں

آئی ایم ایف نے بنگلادیش کیلئے4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

ڈھاکا( اے بی این نیوز  )آئی ایم ایف کی جانب سے بنگلادیش کے لیے مجموعی طور پر 4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری دی گئی ہے جس میں سے 47 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی پہلی قسط فوری طور پر فراہم کر رہے ہیں جب کہ ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے قائم فنڈز سے دیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غربت میں کمی اور معیار زندگی بہتر بنانے کی پیشرفتوں کو دیکھتے ہوئے کمیٹی نے بنگلا دیش کی قرضے کی درخواست کو منظور کرلیا۔ بنگلا دیش نے جولائی 2022 میں عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرضے کے لیے درخواست کی تھی جب کہ پاکستان نے اس سے پہلے سے درخواست دے رکھی ہے اور اب آئی ایم ایف کی کمیٹی اس کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد پہنچی ہے۔

متعلقہ خبریں