اہم خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کا روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو 2 گھنٹے طویل ٹیلیفونک رابطہ ، جنگ بندی کی ہدایت

نیویارک (اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو 2 گھنٹے کی طویل کال ، روس اور یوکرین فوری طور پر جنگ بندی اور جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے پیوٹن کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کو انتہائی مثبت قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ امن کے لیے شرائط دونوں فریقین کے درمیان طے کی جائیں گی۔اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امید افزا باتیں کی گئی ہیں اور انہوں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بھی بات کی، تاہم جنگ بندی یا امن معاہدے کی صورتحال بظاہر قریب نظر نہیں آتی۔

پیوٹن نے کہا کہ وہ یوکرین کے ساتھ ممکنہ مستقبل کے امن معاہدے کے حوالے سے ایک یادداشت پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، جب کہ زیلنسکی نے اسے ایک فیصلہ کن لمحہ قرار دیا اور امریکا پر زور دیا کہ وہ مذاکرات سے خود کو الگ نہ کرے۔

ٹرمپ کے ساتھ ون آن ون کال کے بعد زیلنسکی نے یوکرین کی مکمل اور غیر مشروط جنگ بندی کی خواہش کا اعادہ کیا، اور خبردار کیا کہ اگر ماسکو تیار نہیں ہوتا تو زیادہ سخت پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی ولادیمیر پیوٹن سے گفتگو سے قبل یوکرینی صدر نے کہا کہ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین سے متعلق کوئی بھی فیصلہ اس کی شمولیت کے بغیر نہ کیا جائے، اور اسے یوکرین کے لیے ’اصولوں کا معاملہ‘ قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یادداشت‘ کے بارے میں کوئی تفصیلات دستیاب نہیں، لیکن جب روس کی جانب سے کچھ موصول ہوگا تو وہ اس کے مطابق اپنا مؤقف تشکیل دے سکیں گے۔

ٹرمپ نے کال کے بعد اپنے ’ٹروتھ سوشل‘ پیج پر لکھا کہ روس اور یوکرین فوری طور پر جنگ بندی اور اس سے بھی اہم، جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آغاز کریں گے اور کہا کہ انہوں نے زیلنسکی کو اس بارے میں دوسری کال میں اطلاع دے دی ہے جس میں دیگر عالمی رہنما بھی شامل تھے۔

انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ امریکا اپنے ثالثی کے کردار سے دستبردار ہو رہا ہے۔حال ہی میں، ٹرمپ نے بارہا خبردار کیا ہے کہ اگر ماسکو اور کیف کی طرف سے امن کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو امریکا مذاکرات سے پیچھے ہٹ جائے گا، کیونکہ وہ دونوں کی غیر سنجیدگی سے مایوس ہو چکے ہیں۔

جب ان سے روس کے حوالے سے خیالات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ پیوٹن اب جنگ سے تنگ آچکے ہیں، اور وہ اس کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
شہادت ہمارا مشن، پہلے جھکے نہ اب جھکیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

متعلقہ خبریں