خان یونس(اے بی این نیوز)اسرائیلی فوج نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ایک سرنگ کا راستہ تباہ کر دیا ہے۔ یہ کارروائی جاری فوجی آپریشن “عربات جدعون” کے تحت کی گئی۔ اس نام سے پورے غزہ میں آپریشن جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں عام شہریوں کی اموات ہوئی ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان آفیخای ادرعی نے “ایکس” پر جاری بیان میں کہا کہ گولانی بریگیڈ کی فورسز نے خان یونس اور رفح کے درمیان واقع موراج کے راستے میں حماس کے مبینہ انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ ان کے بہ قول اس دوران درجنوں سرنگوں کے داخلی راستے بھی دریافت کیے گئے ہیں۔
ادرعی نے دعویٰ کیا کہ فوج نے خان یونس کے شہریوں کو مغرب کی جانب المواصی منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے اور فوجی کارروائیوں میں غیر معمولی شدت آئی ہے۔ ان کے مطابق گذشتہ چند گھنٹوں میں 160 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملے اسرائیلی انٹیلیجنس، جنوبی کمانڈ اور شاباک کی مشترکہ رہنمائی میں کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد مبینہ عسکری تنصیبات کو تباہ کرنا اور مسلح افراد کو ختم کرنا ہے۔
انہوں نے شمالی غزہ میں ٹینک شکن راکٹ داغنے کے مراکز، جنگجوؤں کے گروہ اور فوجی عمارتوں کو نشانہ بنانے کا ذکر کیا۔ جب کہ وسطی غزہ میں زیر زمین راستوں اور اسلحہ ذخیرہ کرنے کی جگہوں پر حملے کیے گئے۔
اسی طرح جنوبی غزہ میں بھی مشتبہ جنگجوؤں، بارودی مواد سے بھرے مراکز اور کمانڈ رومز کو نشانہ بنایا گیا۔
سیزفائر کا فیصلہ دوطرفہ تھا،امریکی صدر ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں، بھارتی سیکرٹری خارجہ کا دعویٰ