اہم خبریں

چین کے ڈرون کیر ئیر نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا،مشن کیلئے تیار،100 ڈرون لے جانے کی صلاحیت کا حامل

بیجنگ ( اے بی این نیوز )چین کا ‘ڈرون کیریئر 100 خودکش ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔چین کا ‘ڈرون کیریئر’ ڈرون طیارہ ‘جیو تیان’ جون کے آخر میں اپنے پہلے مشن پر جانے والا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق ‘جیو تیان’ ڈرون کی پہلی بار نومبر 2024 میں زوہائی ایئر شو کے دوران نقاب کشائی کی گئی تھی۔ یہ جیٹ سے چلنے والا، طویل فاصلے تک بغیر پائلٹ کا طیارہ ہے جو 15,000 میٹر (50,000 فٹ) کی بلندی پر پرواز کر سکتا ہے اور 7,000 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔

ڈرون 16 ٹن تک کے وزن کے ساتھ اڑ سکتا ہے اور 6 ٹن تک ہتھیار لے جانے، گولہ بارود یا چھوٹے خودکش ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔’جیو تیان‘ اپنے اندر 100 تک چھوٹے ڈرون یا ہتھیار رکھ سکتا ہے جو دشمن کے دفاع میں خلل ڈالنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ نظام ’سوارنگ‘ اصول کے تحت کام کرتا ہے، جس میں ایک ساتھ بڑی تعداد میں ڈرونز دشمن کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں :فضائیہ کے شاہینوں نےدشمن کو جو سبق دیا وہ قیامت تک یاد رکھے گا،تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم

متعلقہ خبریں