اہم خبریں

دلشاد قتل کیس تا حال التواء کا شکار – ، ورثاء اور انصاف کے متلاشی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )دلشاد قتل کیس اب بھی زیر التواء ہے۔ اس مقدمے کو انصاف کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے قائم کی گئی ایکشن کمیٹی کے رکن، سجاد احمد نے بتایا کہ کہ پولیس کی جانب سے اب تک چالان عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ چالان کی عدم فراہمی کی وجہ سے مقدمے کی کارروائی میں مزید تاخیر ہو رہی ہے، جو مقتول کے ورثاء اور انصاف کے متلاشی افراد کے لیے شدید مایوسی کا باعث ہے۔عوام، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس مقدمے پر توجہ دیں اور انصاف کی فراہمی کے لیے آواز بلند کریں۔

متعلقہ خبریں