اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) دفترخارجہ کا بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں پر شدید ردعمل۔ دفترخارجہ نے شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق
آپریشن بنیان المرصوص میں شاہین میزائل کا استعمال نہیں ہوا۔ بھارتی فوج نے جھوٹی ویڈیو جاری کر کے خود ڈیلیٹ کر دی۔ بھارتی فوج کی خاموشی اُن کی غلطی کا واضح اعتراف ہے۔
بھارتی پروپیگنڈا آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کی کوشش ہے۔ جھوٹا بیانیہ پھیلا کر بھارت خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
مزید پڑھیں :فیصلہ ساز بھی عمران خان کے بارے میں سوچ رہے ہیں، اعظم سواتی