راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر اعظم سواتی نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بغیر قومی یک جہتی کا عمل مکمل نہیں ہو سکتا ۔ وقت کی ضرورت ہے کہ قوم کو افواج پاکستان کیساتھ مودی کیخلاف کھڑا ہونا ہے ۔
بانی پی ٹی آئی کیساتھ 90 فیصد ہے جو باشعور ہے ۔ فیصلہ ساز بھی بانی پی ٹی آئی کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ یقین ہے کہ بانی پی ٹی آئی جلد اصولوں کے مطابق رہا ہو نگے۔
مزید پڑھیں :کارکنان کی رہائی ہوئی تو پیشیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، خدیجہ شاہ