اسلام آباد (اے بی این نیوز) ایل پی جی کی قیمت میں بھی 59 روپے 60 پیسے فی کلو گرام کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 703 روپے 24 پیسے مہنگا ہو گیا، ایل پی جی کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی کلو جبکہ 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 114 روپے مقرر کر دی گئی۔















