اہم خبریں

پائلٹ بے ہوش،عملے کے چھ ارکان سمیت 199 مسافروں پر مشتمل جہاز بنا پائلٹ اڑتا رہا

فرینکفرٹ(اے بی این نیوز)جرمنی کا ایک مسافر طیارہ 10 منٹ تک بغیر پائلٹ اُڑتا رہا کیونکہ اس کا ایک پائلٹ بیت الخلاء چلا گیا تھا جبکہ دوسرا پائلٹ بے ہوش ہوگیا۔

کپتان نے باتھ روم سے واپس آ کر کاک پٹ کا دروازہ کھولنے کیلئے عمومی کوڈ کا استعمال کیا جو کاک پٹ میں الارم بجاتا ہے تاہم پانچ کوششوں کے باوجود دروازہ نہ کھل سکا۔ بعدازاں ایک کیبن کریو ممبر نے انٹرکام کے ذریعے بھی رابطے کی کوشش کی، مگر ناکام رہا۔ آخر کار کپتان نے ہنگامی کوڈ کے ذریعے کاک پٹ کا دروازہ کھولا اور فوری طور پر طیارے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے سپین جانے والی لفتھانسا ایئر لائن (Lufthansa flight) کی ایک پرواز 10منٹ تک بغیر پائلٹ کے ہوا میں اڑتی رہی، جبکہ کاک پٹ میں موجود اکیلا ’کو پائلٹ‘ بے ہوش پڑا تھا۔

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق جہاز کے 43 سالہ کپتان بیت الخلا گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران ایئربس اے 321 کے 38 سالہ کو پائلٹ بے ہوش ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے میں 199 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے، جو تقریباً 10 منٹ تک بغیر کسی پائلٹ کے ہوا میں پرواز کرتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ بے ہوش کو پائلٹ نے بظاہر کنٹرول کو غیر ارادی طور پر چلایا، لیکن فعال آٹو پائلٹ کی بدولت طیارہ مستحکم انداز میں پرواز جاری رکھنے میں کامیاب رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کو پائلٹ نے بے ہوشی کی حالت میں غیر ارادی طور پر طیارے کے کنٹرولز پر کچھ حرکت کی۔ دورانِ واقعہ، ایئر ٹریفک کنٹرولر نے تین مرتبہ کو پائلٹ سے رابطے کی کوشش کی، لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل، عالمی سطح پر بڑا اعتراف سامنے آگیا

متعلقہ خبریں