اہم خبریں

سکھ کمیونٹی کیلئے پاکستانی ویزا پالیسی میں تاریخی تبدیلی،فری ویزا کی سہولت کا اعلان

اسلام آباد (زبیر قصوری) مبینہ طور پر بھارتی حکومت کی جانب سے کروڑوں سکھوں کو پاکستان میں ان کے مذہبی مقامات پر جانے سے روکنے کے بعد، حکومت پاکستان نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے تیسرے ممالک کے سکھ شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول (وی پی اے) اور فری ویزا کی سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی حکومت نے اب دنیا بھر کے تمام سکھوں کو پاکستان میں ان کے تمام مقدس مقامات کی زیارت کے لیے صرف 24 گھنٹوں میں وی پی اے فری ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تیسرے ممالک کا پاسپورٹ اور ویزا رکھنے والے تمام سکھوں کو آئندہ 24 گھنٹوں میں ان کے مذہبی مقامات پر جانے کے لیے مفت ویزا جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ پاکستان کی طرف سے سکھوں کے مذہبی مقامات کے حوالے سے ویزا سیکشن میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں اب 126 سے زائد ممالک کے افراد کو پاکستان کا فری ویزا دیا جا رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کا دنیا کا منفرد آسمان پر معلق فلک بوس ٹاور کے تعمیراتی منصوبے کا اعلان

متعلقہ خبریں