اہم خبریں

بھارت کو ایک اور بڑی نا کامی، ‘ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ’ کو خلا میں بھیجنے کا ہندوستان کا مشن ناکام ہو گیا

دہلی( اے بی این نیوز  )   ‘ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ’ کو خلا میں بھیجنے کا ہندوستان کا مشن ناکام ہو گیا۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کی جانب سے ‘ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ’ کو خلائی مدار میں ڈالنے کا مشن ناکام ہو گیا ہے۔

مشن کی ناکامی کی تصدیق بھارتی حکام نے کی جس میں کہا گیا کہ لانچ وہیکل پرواز کے تیسرے مرحلے میں فنی خرابی کے باعث مشن مکمل نہیں کر سکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق EOS-09 ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ کو 18 مئی بروز اتوار کی صبح PSLV-C61 راکٹ کے ذریعے جنوبی ہندوستان کے سری ہری کوٹا خلائی مرکز سے خلا میں بھیجا گیا لیکن یہ مشن ناکام رہا۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سربراہ وی نارائنن نے کہا کہ مشن کے تیسرے مرحلے کے دوران موٹر کیس کے چیمبر پریشر میں کمی آئی جس کی وجہ سے مشن مکمل نہیں ہو سکا۔ واضح رہے کہ بھارت 1960 کی دہائی سے خلائی تحقیق میں سرگرم ہے اور بھارت دوسرے ممالک کے لیے سیٹلائٹ بھی خلا میں بھیج چکا ہے۔ 2014 میں، ہندوستان مریخ کے مدار میں ایک سیٹلائٹ بھیجنے میں کامیاب ہوا۔
اس کے بعد 2019 میں بھارت کی چاند پر اترنے کی کوشش ناکام رہی تاہم 2023 میں بھارت نے پہلی بار چاند کے قطب جنوبی کے قریب کامیابی سے لینڈنگ کی جسے ایک بڑی فتح قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں :پانی روکنے کا سوچنے والا ہی پاگل ہے، کوئی پاکستان کا پانی روکنے کی جرات نہ کرےاگر ایسا ہوا تو دنیا اقدامات کو دیکھے گی،ترجمان پاک فوج

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں