اسلام آباد ( اے بی این نیوز )افغان ٹرانزٹ میں ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے نیا اقدام۔ ایف بی آر نے افغان ٹرانزٹ پر 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد کردی۔
پانچ نئی اقسام کی اشیاء پر فیس لاگو ہوگی،ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جس کے مطابق
زرعی آلات، کرینیں، ڈیٹا مشینیں، الیکٹرانکس فیس کی زد میں آئیں گی۔ وزارت تجارت نے بینک گارنٹی اور فیس کی تجویز دی ۔ افغانستان میں کم کسٹم ڈیوٹی کا ناجائز فائدہ بند کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
بجلی و الیکٹرانک کباڑ پر بھی 10 فیصد پروسیسنگ فیس لاگو ہوگی۔ حکومت کا افغان ٹرانزٹ کی آڑ میں غیر قانونی تجارت پر کریک ڈاؤن جاری۔ پالیسی سے ٹیکس وصولی میں بہتری اور شفافیت کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں :ایئر ڈیفنس تباہ کرنیکی بھارتی کوشش ناکام رہی،پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا