اسلام آباد ( اے بی این نیوز )دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال ۔ تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 13 ہزار 400 ،اخراج ایک لاکھ کیوسک ،ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 40 ہزار کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے۔
چشمہ بیراج میں پانی کی آمدایک لاکھ 18 ہزار 400 ،اخراج ایک لاکھ 34 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں آمد 29 ہزار 600 ،اخراج 12 ہزار 200 کیوسک ہے۔
نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں آمد 37 ہزار 400 ،اخراج 37 ہزار 400 کیوسک ہے۔ تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1466.59 فٹ ،ذخیرہ16 لاکھ 70 ہزارایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1146.90 فٹ ،ذخیرہ 15 لاکھ 87 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 646.00 فٹ ،ذخیرہ ایک لاکھ 74 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
تربیلا،منگلااورچشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیر ہ 34 لاکھ 31 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
مزید پڑھیں :پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا،نیویارک ٹائمز نے بھانڈہ پھوڑ دیا