اہم خبریں

منشیات فروشوں کااصلاحی مرکز پر حملہ،زیر علاج نشئی افراد کو چھڑوالیا

کراچی (اے بی این نیوز)کراچی کے علاقے مومن آباد تھانے سے متصل اصلاحی مرکز پر منشیات فروشوں نے حملہ کرکے زیر علاج 117 نشے کے عادی افراد چھڑوالیا۔رپورٹ کے مطابق منشیات فروشوں نے اپنے حملے کے دوران سن شائن کے نام سے قائم اصلاحی مرکز میں توڑ پھوڑ کی، وہاں موجود پولیس افسر اور اہلکار کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

منشیات فروشوں کے تشدد سے پولیس افسر اور اہلکار زخمی ہوگئے، ملزمان نے اصلاحی سینٹر کے کمرے کے دروازے توڑ دیئے، اور 117 منشیات کے عادی افراد کو چھڑواکر لے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق اصلاحی مرکز کئی سال سے نشے کے عادی افراد کو علاج کے بعد کارآمد شہری بنا چکا ہے، منشیات فروشوں کے حملے کا مقصد منشیات کی فروخت کو بڑھانا ہے۔اصلاحی مرکز کے قائم ہونے کے بعد یہاں منشیات کی فروخت میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی تھی، منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ہزاروں افغان شہریوں کو پاکستان میں ویزوں کی منسوخی اور ملک بدری کا سامنا

متعلقہ خبریں