اہم خبریں

مریم نواز یکم فروری سے ملک گیر تنظیمی دوروں کا آغاز کریں گی

لاہو ر(اے بی این نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز یکم فروری سے ملک گیر تنظیمی دوروں کا آغاز کریں گی ۔ شیڈول کے مطابق مریم نوازیکم فروری کو بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ دو فروری کو بہاولپور میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا۔اس کے علاوہ مریم نواز ملک کے دیگر شہروں میں ورکرز کنونشن سے خطاب اور تنظیمی حوالے سے کارکنان سے ملاقاتیں کریں گی ۔

متعلقہ خبریں