لاہو ر(اے بی این نیوز) پاکستان ریلوے نے آٹو میٹک بکنگ اینڈ ٹریول اسسٹنٹ ایپ سروس رابطہ متعارف کروادی۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رابطہ ایپ متعارف کروانے کا واحد مقصد ریلوے کا فائدہ 100فیصد کرنا ہے، ماضی کے لوگوں پر ملبہ نہیں ڈالنا چاہتا، ریلوے کے اصولوں پر آنا پڑے گا جو چیز سوٹ کرے گی وہ ہی کام کریں گے۔















