اہم خبریں

بھارت جنوبی ایشیا میں اپنے آپ کو تھانیدار سمجھتاتھا،شاہینوں کے حملے کے بعد دشمن کوسرچھپانے کی جگہ نہیں مل رہی تھی، وزیر اعظم

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے شہدا کوسلام پیش کرتے ہیں۔ اللہ رب العزت کےشکرگزارہیں جس نےعظیم کامیابی عطافرمائی۔ پاکستان کےعوام نےاپنی افواج کیلئےبےپناہ دعائیں مانگیں۔
10مئی کو کروڑوں پاکستانی افواج پاکستان کیلئے دعائیں مانگ رہے تھے۔ یہ دن دنیا کی تاریخ میں کسی کسی کوملتا ہے اور صدیوں بعد ملتا ہے۔ 50سال پہلے1971میں وطن عزیزنےدلخراش واقعہ کاسامناکیا۔ بھارت کوپیشکش کی آئیں پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کرائیں۔
دشمن نےغرورکےنشےمیں مست ہوکرپاکستان پرحملہ کردیا۔ دشمن نےہماری پیشکش کومستردکرکےحملہ کردیا۔ وہ یوم تشکر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
10مئی کواللہ تعالیٰ کےفضل اورقوم کی دعاؤں سےپاکستان کوفتح ملی۔
9اور10مئی کی رات کومیری سپہ سالارسےملاقات ہوئی۔ پاک فضائیہ نے دشمن کے6جہازمارگرائے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہمیں اجازت دیں کہ ہم دشمن کوجواب دیں۔
پاک فضائیہ نے دشمن کے6جہازمارگرائے۔
بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی حملےمیں مائیں،بہنیں،بزرگ اورجوان شہیدہوئے۔ 10مئی کوایسی کامیابی ملی کہ دشمن دوبارہ پاکستان کی طرف رخ کرنےکاسوچےگابھی نہیں۔
پاکستان کےجواب نےچندگھنٹےمیں پورامنظرنامہ بد ل کررکھ دیا۔ دنیانےدیکھاکس طرح سےپٹھان کوٹ،اودھم پور سمیت کہاں کہاں حملے کیے۔ فتح سیریزمیزائلوں نےدشمن کوکہاں کہاں نشانہ بنایادنیانےدیکھا۔
اللہ تعالیٰ نےاپنےخصوصی کرم سے24کروڑعوام کوسرخروکیا۔ آج دنیا میں بات ہورہی ہے کہ پاکستان کی افواج نے کامیابی حاصل کی۔ بھارت جنوبی ایشیا میں اپنے آپ کو تھانیدار سمجھتاتھا۔
بھارت سمجھتا تھا پاکستان اس کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔
ہمارے شاہینوں کے حملے کے بعد دشمن کوسرچھپانے کی جگہ نہیں مل رہی تھی۔ پاکستان کے شاہینوں نے بھارت کے رافیل، مگ اور ڈرون گرائے۔

ہم نےجنگ جیت لی اورہم امن چاہتےہیں۔ ہم نےدشمن کوسبق سکھایاہم خطےمیں امن چاہتےہیں۔ سبق یہی ہے ہم مذاکرات کی میزپربیٹھیں اورگفتگوسےمسائل حل کریں۔
اگرمستقل امن چاہیےتوتنازعات کاحل نکالناہوگا۔پرامن ہمسائیوں کی طرح ہمیں مذاکرات کی میزپربیٹھناہوگا۔ بات چیت کےذریعےہی مسائل کا حل نکالاجاسکتاہے۔

مزید پڑھیں :پاک بھارت جنگ،لمحہ بہ لمحہ احوال، مکمل رپورٹ،پا کستان کے شاہینوں نے انڈیا کو دھول چٹا دی

متعلقہ خبریں