پشاور ( اے بی این نیوز) عمران خان کی رہائی سے متعلق جاری تحریک نے نیا رخ اختیار کر لیا۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر ریجنل صدوراورجنرل سیکرٹریز کیساتھ سرجوڑ کر بیٹھ گئے ۔
چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے صدوراورجنرل سیکرٹریز کے بعد ریجنل صدور کیساتھ مشاورت جاری۔
صوبائی صدر جنید اکبر کی سربراہی میں اجلاس، عاطف خان اور ارباب شیرعلی بھی شریک ہو ئے۔ صوبائی سطح پر تنظیمی تیاریوں، تحریکی سرگرمیوں، اور آئندہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ
تحریک کو نئے نظم اور قومی ہم آہنگی کے ساتھ اگلے مرحلے میں داخل کیا جائے۔ ،جنید اکبر نے کہا کہ آزادی اور انصاف کی راہ میں قربانیاں دینے والوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
تحریک صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں آئین کی بالادستی کیلئےہے۔ شہدا کی قربانیوں کو منزل تک پہنچا کر دم لیں گے۔
مزید پڑھیں :18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی قابل سزا جرم قرار ،قید،جرمانوں کی سزا مقرر،اسمبلی سے قرارداد منظور