اہم خبریں

پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے دوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے دوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایک نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پشاور میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اجلاس ہوا جس میں احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کیا گیا۔

تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ مرکزی قیادت اور سیاسی کمیٹی کی منظوری کے بعد تحریک دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی 18 مئی تک برقرار رہے گی ،اسحاق ڈار

متعلقہ خبریں