اسلام آباد ( اے بی این نیوز)وفاقی وزیرطارق فضل چودھری نے ا ےبی این کےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سےمذاکرات کیلئےوقت اورجگہ کاتعین جلدکرلیں گے۔ حکومت چاہتی ہےملک میں سیاسی استحکام آئے۔
وزیراعظم نے اسمبلی تقریرمیں کہااپوزیشن کیساتھ بیٹھنےکوتیارہوں۔ وزیراعظم نےکہاجومیرےبس میں ہےاس کودیکھیں گے۔ قوم موجودہ صورتحال میں افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے۔ سیاسی استحکام آنےسےملکی معیشت بہترہوگی۔
پورےملک میں اتحادکاتاثرگیاہےاوریہ جاری رہےگا۔ مجھےاپوزیشن کی طرف سےمثبت پیغام ملاہے۔ پاکستان اب بھی جنگی ماحول سےگزررہاہے۔ ہم امن کےخواہاں ہیں ملک کوچیلنجزکاسامناہے۔ بھارت سےسیزفائرہوئی ہے،جنگ بندی نہیں ہوئی۔
مریم نوازکی تقریرنہیں سنی،سیاسی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ ہم سیاسی تفرقہ بازی سےدوررہیں توملک ترقی کرےگا۔ اگرنیت ٹھیک ہوتونہ گارنٹی کی ضرورت ہوتی ہےنہ کوئی مانگتاہے۔ حکومت کی نیت ٹھیک ہےخلوص نیت سےچل رہےہیں۔
مجھےاپوزیشن پربالکل شک نہیں ہے۔پاکستان کی سلامتی اورخودمختاری سےبڑی کوئی چیز نہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پرکیسزچل رہےہیں ان کافیصلہ عدالتیں کریں گی۔ پی ٹی آئی کیلئےسب سےپہلےپاکستان ہوناچاہیے۔ پاکستان ٹیک آف کرےگا،ہم نےاچھےجذبےکیساتھ کام شروع کیاہے۔
صاحبزادہ حامدرضانے ا ےبی این کےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ وزیراعظم نےاپوزیشن سےملاقات کی خواہش کااظہارکیاہے۔
میری اطلاعات کےمطابق بانی کسی سےملنےنہیں جارہے۔
مذاکرات سےہم نےکبھی انکارنہیں کیا۔ حکومت کامذاکرات کےدوران رویہ ٹھیک نہیں تھا۔ ہماری بڑےاچھےماحول میں گفتگوچل رہی تھی حکومت پیچھےہٹ گئی۔ مذاکرات کےدوران تیسرےسیشن میں ہمیں مایوسی ہوئی۔
حکومت کیساتھ پہلےبھی مذاکرات کیےتحریری مطالبات کےبعدحکومت کارویہ بدل گیا۔ تحریری مطالبات کےبعدحکومت کارویہ بدل گیا۔ راناثنااللہ اورعرفان صدیقی نےمذاکرات کےدوران ہمارےخلاف پریس کانفرنس کی۔ ایک بات کی گارنٹی دیتاہوں بانی کسی سےڈیل نہیں کریں گے۔
حکومت کی مدت سےمتعلق بانی پی ٹی آئی گارنٹی نہیں دیں گے۔ ملک میں اتحادکی فضابنی ہےحکومت کوفائدہ اٹھاناچاہیے۔ ہماری کسی ادارےسےلڑائی نہیں پالیسی سےاختلاف کیاجاسکتاہے۔
بانی پی ٹی آئی کامطالبہ ہے9مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔
مریم نوازکامسئلہ یہ ہے وہ9مئی سےنکل نہیں پارہیں۔ 9مئی میں ن لیگ ملوث ہےانہوں نےلوگوں کےجذبات بھڑکائے۔ ہم مریم نوازکوفوج کیخلاف دیےگئےان کےبیانات یاددلاتےرہیں گے۔
ملک میں یکجہتی کی فضابرقراررکھناحکومت کاکام ہے۔ بھارت موجودہ صورتحال کافائدہ اٹھانےکیلئےدہشتگردی کراسکتاہے۔ موجودہ ملکی حالات میں ضروری ہےبانی پی ٹی آئی کوفوری رہاکیاجائے۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت آ گئی ،جانئے فی لٹر کتنا مہنگا ہو نے جا رہا ہے