راولپنڈی (اے بی این نیوز) اڈیالہ جیل میں آج عمران خان سے ملاقاتوں کا دن تھا لیکن کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی ،تمام رہنما داہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئے ۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کا روز تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ روز 6 لوگوں کی فہرست اڈیالہ جیل سپرنٹنڈ نٹ کو بھیجی گئی تھی۔
پی ٹی آئی رہنماوں کو ملاقات کی اجازت نہ ملی راولپنڈی تمام رہنماء داہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگےسینیٹر فیصل جاوید، احمد چٹھہ، فردوس شمیم نقوی، اسامہ حمزہ، میاں غوث اور رانا عاطف بانی سے ملاقات کرنا چاہتے تھےپولیس نے داہگل ناکے سے آگے نہیں جانے دیااس موقع پر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے
