اہم خبریں

وادی نیلم،بھارتی ڈرونز کی پروازیں ،مقامی نوجوانوں کی فائرنگ،سکیورٹی ہائرالرٹ

نیلم (اے بی این نیوز) وادی نیلم کے سیاحتی مقام اپرنیلم میں بھارتی ڈرونز کی پروازیں ،اپرنیلم میں پرواز کرنے والے بھارتی ڈورن پر مقامی نوجوانوں کی فائر نگ ، بھارتی ڈرونز کی پروازیں امن کیلئے خطرہ ہیں۔

مقامی صحافیوں اور شہریوں کے مطابق وادی نیلم کے دیگر علاقوں میں بھی بھارتی ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئی ہیں ۔ سرحدوں کے محافظ الرٹ ہیں ۔ وادی نیلم کے ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھمقام کی فضا میں بھی بھارتی ڈرونز دیکھتے ہیں شہری پرجوش دکھائی دیئے ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ وادی نیلم کے عوام افواج پاکستان کے جوانوں کے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب گڑھی دوپٹہ کے علاقے سے شہری محمد نصیر کے گھر سے 2000 فٹ دور قبرستان کے قریب ایک ڈرون گر گیا ۔
مزید پڑھیں: آئی ٹیل موبائل فون کمپنی سنگین بحران کا شکار، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

متعلقہ خبریں