اہم خبریں

تاریخ گواہ رہے گی پاک فوج نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد( اے بی این نیوز      ) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بہادری سے مادر وطن کا دفاع کیا، تاریخ گواہ رہے گی کہ کس طرح وطن کے بہادر بیٹوں نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ہمراہ سیالکوٹ میں پسرور چھاؤنی کا دورہ کرکے فوجی جوانوں سے ملاقات کی، اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران غیرمعمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سندھو بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کو جنگ کے حوالے سے کور کی موجودہ آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔معرکہ حق میں مسلح افواج کی مثالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے فرنٹ لائن پر موجود افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، غیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت اور غیرمتزلزل عزم کی تعریف کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے بہادر بیٹوں پر بے پناہ فخر ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے معصوم شہریوں پر حملہ کرکے کھلی جارحیت کی، عام شہریوں کو دہشتگرد کہنا سراسر شرمناک اور تمام بین الاقوامی قوانین، اصولوں اور اخلاقیات کے خلاف ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کے باوجود بھارت نے جان بوجھ کر ایسا راستہ اختیار کیا کیونکہ اس کے پاس ثابت کرنے کے لیے کچھ نہیں تھا۔

شہباز شریف نے کہاکہ بھارت نے تکبر اور انا کی بنیاد پر پاکستان کے خلاف جارحانہ کارروائی کی جس کا اسے بھرپور جواب ملا، ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں۔یہ بھی پڑھیں بھارتی غصہ بڑھنے لگا، پاکستان کی حمایت پر چینی اور ترک سوشل اکاؤنٹس بلاک کردیے۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا آمد پر آرمی چیف اور کور کمانڈر گوجرانوالہ نے پرتپاک استقبال کیا۔

مزید پڑھیں :والد کی رہائی کیلئے امریکلی صدر سے مد د کی درخواست کرینگے ،عمران خان کے بیٹو ں کا اعلان

متعلقہ خبریں